زدوکوب سے ایک شخص ہلاک، موٹر سیکل سے خاتون کو ٹکر دینے کا نتیجہ

   

جئے پور 19 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) ایک 28 سالہ شخص مبینہ طور پر ایک گروپ کے ہاتھوں زدوکوب کے نتیجہ میں ہلاک ہوگیا کیوں کہ اُس نے ضلع الور میں ایک خاتون کو اپنی موٹر سائیکل سے ٹکر دے دی تھی۔ اِس واقعہ کے بعد جاتو کو برہم ہجوم نے بُری طرح زدوکوب کیا جس کی وجہ سے وہ برسر موقع ہلاک ہوگیا۔ اُسے دہلی کے صفدر جنگ ہاسپٹل منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اُسے مردہ قرار دیا۔

سارق کے شبہ میں یوپی میں
دلت شخص کو آگ لگادی گئی
لکھنؤ 19 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) ایک 28 سالہ دلت نوجوان شدید زخمی ہوگیا جبکہ چند افراد نے سرقہ کرنے کے شبہ میں اُسے زندہ نذر آتش کردیا۔ وہ آوارہ کتوں سے بچنے کے لئے بارہ بنکی میں ایک مکان میں داخل ہوکر روپوش ہونے کی کوشش کررہا تھا۔ یہ سانحہ علاقہ دیوا (رگھوپور) میں پیش آیاجہاں آوارہ کتے کثرت سے ہیں۔