زراعت اور دیہی ترقی کے بغیر ترقی یافتہ ملک ممکن نہیں: جگدیپ دھنکھڑ

   

ہندوستان عالمی سطح پر پانچویں سب سے بڑی معیشت ۔ چودھری چرن سنگھ ایوارڈ تقریب سے نائب صدر جمہوریہ کا خطاب
نئی دہلی: نائب صدر جگدیپ دھنکھڑ نے آج کہا کہ دیہی ہندوستان اور زرعی ترقی کے بغیر ترقی یافتہ ملک کے خواب کو پورا کرنا ممکن نہیں ہے ۔ نائب صدرجمہوریہ جگدیپ دھنکھڑ نے زراعت دیہی ترقی اور صحافت میں شاندار کامیابیوں کیلئے آج چودھری چرن سنگھ ایوارڈ 2024 سے سرفراز کیا۔ تقریب سے خطاب میں دھنکھڑ نے چودھری چرن سنگھ کی غیر معمولی میراث کی ستائش کی، دیہی ترقی، کسانوں کی فلاح و بہبود اور جامع ترقی کیلئے ان کی انتھک لگن پر زور دیا۔انہوں نے کہا‘‘چودھری چرن سنگھ ملک کے بہترین لوگوں میں ایک تھے ۔ ایسے انسان تھے جو شفافیت، جوابدہی، دیانتداری، دیہی ترقی اورکسان سے وابستہ تھے اور اپنے خیالات کے اظہار میں بے خوف تھے ۔ان کی قیادت پر دھنکھڑ نے کہا کہ چودھری چرن سنگھ سربلندی، مدبرانہ، دور اندیشی، اور شمولیت کے ساتھ ترقی سے متصف تھے ۔ کوئی تعجب کی بات نہیں کہ وہ ملک کی بڑی ریاست کے پہلے چیف منسٹر اور پھر وزیر اعظم بنے ۔ انہوں نے کہا کہ یہ دل کو تکلیف دیتا ہے جب لوگ اس شخص کی عظیم خدمات کے اعتراف میں کوتاہی سے کام لیتے ہیں۔ ان کی خوبیاں، گہری لگن، اور دیہی ہندوستان کے بارے میں ان کا علم دنیا بھر کے روشن خیال افراد کیلئے عکاسی کا موضوع ہے ۔اس سرزمین کے فرزند کے طور پر وہ ہمارے تہذیبی اخلاق سے ہم آہنگ وژن کے ساتھ نہ صرف دیہی ہندوستان بلکہ شہری ہندوستان کا بھی خیال رکھتے تھے نائب صدر نے کہا کہ زراعت دیہی ترقی کی ریڑھ ہے ۔ جب تک زراعت ترقی نہیں کرے گی، دیہی منظرنامے کو تبدیل نہیں کیا جا سکتا اور جب تک دیہی منظر نامے میں تبدیلی نہیں آتی، ہم ایک ترقی یافتہ ملک کی خواہش نہیں کر سکتے ۔ہندوستان کی اقتصادی رفتار پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے ، انہوں نے مزید کہا‘‘بلاشبہ، اس وقت،ہندوستان اتنا عروج پر ہے جتنا پہلے کبھی نہیں تھا۔ بلاشبہ ہماری معیشت کھل رہی ہے ۔ ہم عالمی سطح پر پانچویں سب سے بڑی معیشت ہیں اور جاپان اور جرمنی سے آگے تیسری بڑی معیشت بننے کے راستے پر ہیں۔ لیکن 2047 تک ایک ترقی یافتہ ملک بننے ہماری آمدنی میں آٹھ گنا اضافہ ہونا چاہیے جو کہ مشکل چیلنج ہے ۔اس چیلنج سے نمٹتے نمٹنے گاؤں کی معیشت کو مضبوط بنانے کی ضرورت ہے ۔ انہوں نے کہاکہ گاؤں کی معیشت تبھی بہتر ہو سکتی ہے جب کسان اور ان کا خاندان مارکیٹنگ، ویلیو ایڈیشن، اور کلسٹر پیدا کرنے میں شامل ہوں، جس سے وہ خود کفیل ہوسکیں۔ نائب صدر جمہوریہ نے کہا کہ اظہار اور بات چیت جمہوریت کی تعریف کرتی ہے ۔ ایک قوم کتنی جمہوری ہے اس کی تعریف اس کے افراد اور تنظیموں کے اظہار رائے سے ہوتی ہے ۔ کسی جمہوریت کی کامیابی کیلئے اظہار خیال اور گفتگو کو دونوں طرف بڑی ذمہ داری کے ساتھ چلنا چاہیے ۔