زراعت اور دیہی شعبے کو مضبوط بنانے پر حکومت کی توجہ:تومر

   

نئی دہلی: وزیر زراعت نریندر سنگھ تومر نے کہا کہ حکومت کی توجہ زراعت اور دیہی شعبے کی ترقی اور مضبوطی پر مرکوز ہے ۔ اس کے لیے بہت ساری اہم اسکیمیں اور پروگرام چلائے جارہے ہیں، جو چھوٹے کسانوں کیلئے بہت فائدہ مند ہیں۔مسٹر نریندر سنگھ تومر نے جمعرات کے روز ایشیا پیسیفک رورل اینڈ ایگریکلچرل کریڈٹ ایسوسی ایشن (اے پی آر سی اے ) اور نیشنل ایگریکلچرل اینڈ رورل بینک (نبارڈ) کی طرف سے مشترکہ طور پر منعقدہ “علاقائی پالیسی فورم” کے اجلاس کا افتتاح کرتے ہوئے یہ اظہار خیال کیا۔