مرکزی وزیر زراعت نریندر سنگھ تومر صارف امور کے وزیر پیوش گوئل اور وزیر مملکت برائے تجارت و صنعت سوم پرکاش نے نئی دہلی کے وگیان بھون میں کسان تنظیموں کے نمائندوں کے ساتھ بات چیت کے 9 ویں دور کا انعقاد کیا۔وزراء نے کسانوں کی تنظیموں کو تحریک کے دوران نظم و ضبط برقرار رکھنے پر شکریہ ادا کیا اور ایک بار پھر تحریک (کسان آندولن) کو ختم کرنے کی تاکید کی۔ وزیر زراعت (نریندر سنگھ تومر) نے کاشتکاروں کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے مزید کہا کہ ہمیں فارم کے قوانین کے موضوع پر ایک باضابطہ یا غیر رسمی گروپ تشکیل دے کر بات چیت کرنی چاہئے اور بحث کے دوران جو بھی معاہدہ طے پا جائے گا ، اس کا حل ہوگا۔ راہ ہموار ہوسکتی ہے۔ جن امور پر اتفاق نہیں کیا جائے گا ، ان دفعات میں عقلی ذہن سازی کے ذریعہ ترمیم کی جا سکتی ہے۔