زراعت میں جدیدکاری وقت کی ضرورت: مودی

,

   

Ferty9 Clinic

وزیر اعظم نریندر مودی نے اتوار کے روز کہاہے کہ زراعت میں جدید کاری وقت کی ضرورت ہے اور اس میں بہت زیادہ وقت ضائع ہوچکا ہے۔’من کی بات‘ پروگرام میں مودی نے ہندوستان میں کوویڈ 19 کے خلاف دنیا کی سب سے بڑی ویکسینیشن مہم کی تعریف کی ۔انھوں نے کہاہے کہ زراعت کے شعبے میں جدید طریقے اپنانا ضروری ہے اور زندگی کے ہر پہلومیں جدیدیت لازمی ہے۔وزیر اعظم نے ’من کی بات‘ کے 75 ویں پروگرام میں کہاہے کہ ہندوستان کے زرعی شعبے میں جدیدیت وقت کی ضرورت ہے۔ اس میں تاخیر ہوئی تھی اور ہم پہلے ہی بہت وقت ضائع کر چکے ہیں۔انہوں نے کہاہے کہ زرعی شعبے میں روزگارکے نئے مواقع پیدا کرنے کے لیے کاشتکاروں کی آمدنی میں اضافہ کرنے کے لیے یہ ضروری ہے کہ کاشتکاری کے روایتی طریقوں کے ساتھ ساتھ نئے متبادلات اور جدت کو اپنایا جائے۔