حیدرآباد ۔ 22 ستمبر ( پی ٹی آئی) نائب صدر جمہوریہ ایم وینکیانائیڈو نے زراعت کو پائیدار اور منفعت بخش بنانے کے لئے اس شعبہ میں بڑے پیمانے پر اصلاحات کی ضرورت پر زور دیا ۔ نائب صد ر نے یہاں ’رعیتو نیستم ‘ ایوارڈ تقسیم کرنے کے بعد تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مرکز اور ریاستی حکومتوں پر زور دیا کہ زراعت ‘ تعلیم اور طبی دیکھ بھال کے شعبوں کو اولین اور اعلی ترین ترجیح دی جائے ۔ انہوں نے کہا کہ ’60 فیصد آبادی چونکہ زراعت پر انحصار کرتی ہے چنانچہ زراعت کے فروغ کو الین ترحیج دی جانی چاہئے ۔ اور اس کو فائدہ بحش بنایا جائے ۔