زراعت کیلئے آبی سربراہی میں حکومت ناکام

   

کالیشورم پراجکٹ کے کام پر لاکھوں کی دھاندلیاں، کانگریس قائدین کا الزام
نظام آباد ۔24 جون( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) سابق ریاستی وزیر پردیش کانگریس کے خازن مسٹر پی سدرشن ریڈی نے آج پردیش کانگریس کے نائب صدر طاہر بن حمدان ، ضلع کانگریس صدر موہن ریڈی و دیگر کانگریسی قائدین کے ہمراہ کوسلی لفٹ ایریگیشن ، علی ساگر لفٹ ایریگیشن کا دورہ کیا اور صحافیوں سے کہا کہ ریاستی حکومت زرعی شعبہ کو آبی سہولتیں فراہم کرنے جھوٹے دعویٰ پیش کررہی ہے اور آج بھی کانگریس کے دور میں تعمیر کردہ پراجیکٹوں سے ہی آبی سربراہی ہورہی ہے ۔ مسٹر سدرشن ریڈی نے کہا کہ بی آرایس حکومت کالیشورم کے نام پر لاکھوں کروڑوں روپئے کی دھاندلیاں کی گئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ متوسط و بھاری پراجیکٹس کانگریس کے دور حکومت میں تعمیر کردہ ہے ۔ نظام آباد ضلع زرعی شعبہ پر منحصر ہے اور زرعی شعبہ کو فروغ دینے کیلئے علی ساگر ، گپتا ، کوسلی و دیگر پراجیکٹوں کی تعمیر عمل میں لائی گئی ۔ ضلع کے ارکان اسمبلی ضلع کے کسانوں کو آبی سہولتوں کی فراہمی میں ناکام ہوگئے ہیں اورکانگریس کے کاموں کو دکھا کر جھوٹے دعویٰ پیش کررہے ہیں اور کئی پراجکٹوں کے برقی بلز عدم ادائیگی کی وجہ سے موٹریں کام نہیں کررہی ہے ۔ کانگریس پر تنقید کرنے پر بھی اور بی آرایس یوم تاسیس پر بھی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ عوام کو گمراہ کرنا بند کریں۔