زراعت کیلئے بجٹ میں معمولی رقم کے خلاف 13 فبروری کو احتجاج

   

حیدرآباد 3 فبروری ( این ایس ایس ) تلنگانہ ریتو ‘ ویاواسایا کارمیکا سنگم نے مرکزی بجٹ میں زرعی شعبہ کیلئے معمولی رقم پر ناراضگی کا اظہار کیا ہے اور کہا کہ بجٹ میں رقم میں اضافہ کا مطالبہ کرتے ہوئے 13 فبروری کو ریاست گیر سطح پر احتجاج کیا جائیگا۔ ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سنگھم کے قائدین نے وزیر فینانس نے بجٹ میں کہا کہ زرعی شعبہ کیلئے 2.83 لاکھ کروڑ روپئے مختص کئے گئے ہیں یہ در اصل دھوکہ دینے کی کوشش ہے ۔ یہ رقم سات تا آٹھ محکمہ جات کی مشترکہ رقم ہے ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے زراعت کے شعبہ کو نظر انداز کردیا ہے ۔