زراعت کے بعد نوجوانوں کو روزگار کی فراہمی پر توجہ مرکوز

   

بین الاقوامی کمپنیوں کی تلنگانہ پر نظر ، جاب فیر کا افتتاح ، ریاستی وزیر سرینواس گوڑ کا خطاب

محبوب نگر /27 اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) سارے ملک میں تلنگانہ ریاست کو اعزاز حاصل ہے کہ اس کے پاس بہترین صنعتی پالیسی ہے ۔ بین الاقوامی سطح کی مشہور کمپنیاں گوگل ، ایپل ، گیگا و دیگر کی نظریں تلنگانہ پر جمی ہوئی ہیں ۔ کیونکہ تلنگانہ زبردست ترقی کے راستہ پر ہے ۔ یہ وضاحت ریاستی وزیر آبکاری وی سرینواس گوڑ نے مستقر محبوب نگر کے پالمور یونیورسٹی میں جاب فیر پروگرام کا افتتاح کرتیہ وئے کی ۔ ہم نے زراعت اور آبپاشی پر توجہ دی اور کامیاب رہے اب نوجوانوں کو روزگار کی فراہمی پر توجہ دی جارہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ حیدرآباد مستقبل قریب میں دنیا کا بڑا فارما ہب بن جائے گا ۔ انہوں نے اعلان کیا کہ یوتھ سرویس محکمہ کے زیر اہتمام ایک بڑا جاب میلہ منعقد کیا جارہا ہے ۔ محبوب نگر بوائز جونئیر کالج گراؤنڈ میں ہونے والے اس میلہ میں دسویں تا پی جی تعلیم حاصل کرنے والے طلباء کیلئے کامیاب ہونے پر 16 ہزار تا ایک لاکھ تنخواہ کے مواقع رہیں گے ۔ انہوں نے افسوس ظاہر کیا کہ ریلوے ، ایل آئی سی جیسے بڑے سرکاری اداروں کی نجکاری سے ہزاروں نوجوان روزگار کے مواقع کھوچکے ہیں ۔ انہوں نے بتایا کہ 6 مئی کو ریاستی وزیر آئی ٹی کے ٹی آر آئی ٹی کاریڈر کا افتتاح کریں گے ۔ جس میں 6 ممالک کی بڑی کمپنیاں شامل ہیں ۔ گیتھم ٹکنالوجی بیڑی فیکٹری میں 10 ہزار لوگوں کو ملازمت کے مواقع ملیں گے ۔ اس طرح آئندہ 2 برق میں محبوب نگر کے 30 ہزار افراد کو روزگار کے قوی امکانات ہیں ۔ اس موقع پر وائس چانسلر لکشمی کانت راتھوڑ نے ریاستی وزیر کا شکریہ ادا کیا۔ اس موقع پر یونویرسٹی اسٹاف عہدیداران پروفیسرس موجود تھے ۔