زرخیز زمین پاکستان میں گئی پھر بھی ہندوستان نے ترقی کیقومی سلامتی کے مشیراجیت ڈوبھال کا بیان

   

نئی دہلی: قومی سلامتی کے مشیر اجیت ڈوبھال نے کہا کہ تقسیم ہند کے بعد لوگ یہ سمجھتے تھے کہ جب قابل کاشت زمین پاکستان کے پاس جائے گی ،تو ہندوستان اپنے لوگوں کا پیٹ نہیں پال سکے گا۔ این ایس اے نے کہا کہ تقسیم ہند کے وقت 22 ملین ہیکٹر زرعی زمین پاکستان کے پاس گئی۔یہ ہندوستان کا وہ حصہ تھا جہاں سب سے زیادہ اناج پیدا ہوتا تھا۔ اس کے بعد بہت سے لوگوں کا خیال تھا کہ ملک کے 35 کروڑ لوگوں کے لیے خوراک پیدا نہیں ہو سکے گی۔یہ فخر کی بات ہے کہ آزادی کے 75 سال بعد ہماری آبادی بڑھ کر 135 کروڑ ہو گئی ہے۔ جب ملک آزاد ہوا تو ہمارے پاس 50 ملین ٹن غذائی اجناس تھا جو آج بڑھ کر 315 ملین ٹن ہو گیا ہے۔ڈوبھال اتراکھنڈ میں واقع جی بی پنت یونیورسٹی کے 34 ویں کانووکیشن تقریب کے دوران طلباء سے خطاب کر رہے تھے۔ جی بی پنت یونیورسٹی کے کانووکیشن تقریب کے دوران این ایس اے کو ڈی لٹ کی ڈگری بھی دی گئی۔ اس دوران یونیورسٹی کے وائس چانسلر منموہن ایس چوہان اور ریاستی گورنر گرمیت سنگھ بھی موجود تھے۔