اسلام آباد ۔ 5 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کے سابق صدر آصف علی زرداری کی صحت کی جانچ کے لئے ایک میڈیکل بورڈ تشکیل دینے کا عدالت نے حکم دیا ہے اور جانچ کے بعد چہارشنبہ تک رپورٹ داخل کرنے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔ یاد رہیکہ 64 سالہ زرداری کو جون میں گرفتار کیا گیا تھا اور انہوں نے گذشتہ منگل کو عدالت سے رجوع ہوکر طبی بنیادوں پر انہیں ضمانت دیئے جانے کی درخواست داخل کی تھی۔ انہیں بدعنوانیوں کے دو معاملات کا سامنا ہے جن میں سب سے اہم جعلی بینک اکاؤنٹس والا معاملہ ہے۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے پاکستان انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسیس (PIMS) کے ڈاکٹرس پر مشتمل ایک طبی بورڈ تشکیل دیا ہے۔ اس بورڈ میں زرداری کے شخصی معالج بھی شامل ہیں۔
