تاحال 939 کروڑ کی آمدنی ‘جولائی میں 156.44 کروڑ وصول
حیدرآباد ۔ 4 ڈسمبر (سیاست نیوز) ریاست تلنگانہ میں زرعی اراضیات کی فروخت میں زبردست اضافہ ہوا ہے۔ ماہانہ 60 ہزار اراضیات کی لین دین ہورہی ہے فی الحال جاریہ مالیاتی سال سرکاری خزانے کو 939.98 کروڑ روپئے کی آمدنی ہوئی ہے۔ جاریہ سال کورونا بحران کے باعث ماہ مئی میں سب سے کم آمدنی ہوئی تھی۔ اس کے بعد اپریل سے ماہانہ اوسطاً 117 کروڑ روپئے کی آمدنی ہورہی ہے۔ ریاست میں زرعی اراضیات کی خریدوفروخت دھرنی پورٹل کے ذریعہ انجام دی جارہی ہے۔ گذشتہ سال 2 نومبر کو پورٹل کا آغاز ہوا تھا۔ می سیوا کے ذریعہ سلاٹ کا اندراج کرتے ہوئے تحصیلدار اور جوائنٹ سب رجسٹرار دفاتر میں رجسٹریشن، میوٹیشن، گفٹ ڈیڈ، وارثت کی تبدیلی، جی پی اے کے علاوہ دوسرے لین دین کی مکمل سہولت فراہم کی گئی ہے۔ ریاست کے 594 تحصیل دفاتر میں 574 دفاتر دھرانی رجسٹریشن کی خدمات دستیاب ہیں۔ اس کے علاوہ جاریہ سال ستمبر سے سروے نمبرات کے لحاظ سے اراضیات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا گیا ہے جس کی وجہ سے آمدنی میں اضافہ ہوگیا ۔ جاریہ مالیاتی سال جولائی میں سب سے زیادہ 156.44 کروڑ روپئے کی آمدنی ہوئی۔ن