نئی دہلی : وزیر زراعت نریندرسنگھ تومر نے اتوار کو کہا کہ حکومت کسانوں کی زندگی میں انقلابی تبدیلی لانا چاہتی ہے اور انہیں فصلوں کی بوائی کے وقت ہی اس کی مناسب قیمت کی یقینی دہانی کرنے کی کوشش کررہی ہے ۔مسٹر تومر نے راجیہ سبھا میں زرعی پیداوار کاروبار اور تجارت (فروغ اور سہولت)بل 2020 اور زرعی (خود مختاری اور تحفظ) قیمت کی یقین دہانی اور زرعی خدمات قرار بل 2020 پیش کرتے ہوئے کہا کہ دونوں بل تاریخی ہیں جنہیں لوک سبھا پاس کرچکی ہے ۔ وزیر زراعت کے بل پیش کرنے کے سابق مارکسی کمیونسٹ پارٹی کے کے کے راگیش اور چھ دیگر اراکین نے ان بلوں سے متعلق آرڈنینس کو مسترد کرنے کا عزم پیش کیا۔ان بلوں میں کسانوں کو منڈی سے باہر کہیں بھی من مانی قیمت پر اپنی فصلون کی فروخت کی آزادی دی گئی ہے ۔ اس کے ساتھ ہی معاہدہ کھیتی باڑی کا التزام کیا گیا ہے ۔ اس سے زیادہ قیمت ملنے والی فصلوں کی کھیتی بڑھے گی اور زیادہ سے زیادہ زراعت تکنیک کو فروغ مل سکے گا۔ مسٹر تومر نے کہاکہ کسان اب اپنی مرضی سے فصلوں کی فروخت کہیں بھی کر سکیں گے ۔اس کے ساتھ ہی زیادہ قیمت ملنے والی فصلوں کی کھیتی کی توسیع کیا جاسکے گی۔