زرعی بلز کے خلاف 2 اکٹوبر کو ریاست گیر سطح پر کانگریس کا احتجاج

   

اسمبلی حلقوں میں آج اجلاس، اتم کمار ریڈی کا بیان
حیدرآباد۔ صدر پردیش کانگریس اتم کمار ریڈی نے تمام قائدین اور کارکنوں سے اپیل کی کہ وہ کسانوں کے مسئلہ پر پارٹی کے احتجاجی پروگراموں میں حصہ لیں۔ انہوں نے کہا کہ چہارشنبہ کو 11 بجے دن تمام اسمبلی حلقوں میں پارٹی عہدیداروں کا اجلاس منعقد کیا جائے تاکہ گریجویٹ زمرہ کی ایم ایل سی نشستوں کے انتخابات کیلئے فہرست رائے دہندگان میں نام شامل کئے جاسکیں۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس ورکنگ کمیٹی کے رکن سچن راؤ چہارشنبہ کو زوم ایپ کے ذریعہ پارٹی قائدین سے خطاب کریں گے۔ اتم کمار ریڈی نے کہا کہ مخالف کسان بلز کے خلاف اور تلنگانہ میں کسانوں کے تحفظ میں ٹی آر ایس حکومت کی ناکامی پر بطور احتجاج 2 اکٹوبر کو ریاست بھر میں مظاہرے کئے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ منڈل، اسمبلی حلقہ، ضلع اور ریاستی سطح پر احتجاج منظم کیا جائے گا۔ پارٹی قائدین اور کیڈر کو احتجاجی پروگراموں کو کامیاب بنانا چاہیئے۔