زرعی بلس 2020 کو صدر جمہوریہ کووند کی منظوری

,

   

نئی دہلی : صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند نے آج ایوان کے ذریعے پاس کیے گئے تین کسان بلز کو منظوری دے دی ہے۔ملک میں ایک جانب کسان و اپوزیشن جماعتیں کسان بل 2020 ء کے خلاف مسلسل احتجاج کر رہی ہیں تو وہیں صدر رام ناتھ کووند نے اس بل کو منظوری دے دی ہے۔صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند نے ایوان کے ذریعے پاس کیے گئے تین کسان بلز پر دستخط کردیے ہیں۔ جس کے بعد یہ بل قانونی شکل اختیار کرگئے۔یہ تین بل ہیں فارمرس پروڈیوز اینڈ کامرس بل 2020، فارمرس (امپاورمینٹ اینڈ پروٹیکشن) اگریمینٹ ان پرائس اشیورینس اینڈ فارم سروسز بل 2020 اور ایسینشیئل کموڈیٹیز بل 2020۔ ان تیوں بلز کو پارلیمنٹ نے حالیہ اختتام پذیر مانسون اجلاس کے دوران منظور کیا ہے۔کسانوں کی جانب سے مسلسل اس بل کے خلاف احتجاج کیا جارہا ہے۔