جے پور: راجستھان میں ریاستی کانگریس کے صدر گووند سنگھ ڈوٹاسرا نے کہا ہے کہ کانگریس مرکزی حکومت کی طرف سے لوک سبھا اور راجیہ سبھا سے منظور کئے گئے بلوں کے خلاف آئندہ 10 اکتوبر تک چلائی جا رہی تحریک کیلئے روڈ میپ تیار کیا گیا ۔ ڈوٹاسرا نے بتایا کہ مرکز کی مودی حکومت کے کسانوں بلوں کے خلاف ریاست میں کانگریس مکمل طور پر متحد ہے اور اس کے خلاف تحریک کا روڈ میپ مکمل کرلیا گیا ہے۔