٭ شرومنی اکالی دل کے صدر سکھبیر سنگھ بادل نے کہا کہ تینوں زرعی بلز واپس لینے تک اُن کی پارٹی مرکز سے کوئی بات چیت نہیں کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ وہ پنجاب واپس جائیں گے، جہاں پارٹی قائدین اور ورکرس کا ایک اجلاس ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ شرومنی اکالی دل کسانوں کی پارٹی ہے اور ہم ان کے کاز کیلئے اگلے محاذ پر جدوجہد کریں گے۔