زرعی بل کے خلاف کھمم میں کانگریس کی ٹریکٹر ریالی

   

کھمم ۔کھمم کے کانگریس آفس میں منعقدہ پریس کانفرینس میں مدھیرا رکن اسیمبلی و سی ایل پی قائد ملو بھٹی وکرمارکہ نے کہا کہ مرکز کی بی جے پی حکومت جو زرعی بل لیکر آئی اس بل کے خلاف مستقر کھمم میں کانگریس کے رکن اسمبلی مدھیرا و سی ایل پی قائد ملو بھٹی وکرمارکہ کے قیادت میں مرکز کی بی جے پی حکومت کے خلاف اور زرعی بل کے خلاف کسان ٹراکٹر ریالی منعقد کی جارہی ہے۔ ملو بھٹی وکرمارکہ نے پریس کانفرنس میں کہا کہ مرکز کی بی جے پی حکومت جو کسان بل لائی یہ سراسر جو کسانوں کے خلاف اور کسانوں کے حق کو مارنے کے برابر ہے۔ ملو بھٹی وکرمارکہ نے 18نومبر کو کانگریس پارٹی کی جانب سے کلوکورتی ڈیام کا بھی معائنہ کرنے کا اعلان کیا۔ انہوں ریاست کی ٹی آر یس حکومت پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ ریاستی حکومت ہر محاز پر ناکام ہوچکی ۔ اس موقع پر ملو بھٹی وکرمارکہ کے ہمرہ محمد جاوید صدر سٹی کانگریس کھمم ، دیپک چودری کانگریس کارپوریٹر ، وی نرسمہا رائو کانگریس کارپوریٹر کے علاوہ دیگر قائدین بھی موجود تھے۔