حیدرآباد 30 جولائی ( این ایس ایس ) چیف سکریٹری ایس کے جوشی نے محکمہ زراعت کے عہدیداروں سے کہا ہے کہ وہ ریاست میں بارش کے پیش نظر زرعی سرگرمی میں تیزی پیدا کریں۔ انہوں نے سیکریٹریٹ میں عہدیداروں کے ساتھ جائزہ اجلاس منعقد کیا اور عہدیداروں سے کہا کہ وہ گاووں اور منڈلوں میں روزانہ انجام پانے والی سرگرمیوں کے تعلق سے انہیں رپورٹ پیش کریں۔ انہوں نے عہدیداروں سے کہا کہ وہ کسانوں کی رہنمائی کریں اور انہیں مشورے بھی دئے جائیں۔ انہوں نے تیز بارش کی وجہ سے ہونے والے کسی طرح کے مالی نقصانات کی تفصیل بھی طلب کی ۔
