حیدرآباد۔11جون(سیاست نیوز) زرعی شعبہ میں تربیت کی فراہمی کے سلسلہ میں ICRISAT کی جانب سے خصوصی تربیت کا اہتمام کیا جا رہا ہے اور اس تربیتی پروگرام کے دوران شرکاء کو زرعی تجارت کے فروغ کے علاوہ‘ باغبانی‘ فوڈ پروسیسنگ‘ افزائش مویاشیاں ‘ زرعی بائیو ٹیکنالوجی ‘ ڈیجیٹل زرعی ٹیکنالوجی اور دیگر امور میں تربیت کی فراہمی عمل میں لائی جائے گی۔ عالمی شہرت یافتہ ادارہ ICRISAT میں جہاں زرعی پیداوار ‘ تخم ریزی کے علاوہ باغبانی سے جڑے امور پر تحقیق عمل میں لائی جاتی ہے اس ادارہ میں تربیت کے حصول کیلئے رجسٹریشن کی آخری تاریخ 25 جون مقرر کی گئی ہے اور 25جون سے قبل خواہشمند اس تربیتی پروگرام میں شرکت کیلئے اپنے ناموں کا اندراج کرواسکتے ہیں۔20روزہ اس پروگرام میں شرکت کوئی بھی دلچسپی رکھنے والے شرکت کرسکتے ہیں 20 ایام پر مشتمل یہ پروگرام ہر ہفتہ جمعہ اور سنیچر کو منعقد ہوگا۔
