حیدرآباد ۔ 22 ۔ ستمبر : ( سیاست نیوز ) : آرٹیفیشل انٹلی جنس بلاک چین ٹکنالوجی اور ربوٹنک جیسے عصری سہولیات اور ٹکنالوجی کے زرعی شعبہ میں استعمال کے لیے طلبہ کو اس ٹکنالوجی سے ہم آہنگ کیا جائے گا ۔ پروفیسر جے شنکر تلنگانہ اسٹیٹ اگریکلچرل یونیورسٹی وائس چانسلر ڈاکٹر وی پروین کمار نے کہا کہ اگریکلچرل اسٹوڈنٹس کے لیے ان کورسس میں تربیت دی جائے گی ۔ جس کے لیے اسوسی ایشن آف انڈین آرگنیک انڈسٹری ( اے آئی او آئی ) کے باہمی اشتراک سے عمل میں لائے جارہے ان کورس کا افتتاح وائس چانسلر کے ہاتھوں عمل میں آیا ۔ یہ کورس آن لائن کے ذریعہ دیا جائے گا ۔۔ A