حیدرآباد۔/12 جولائی، ( سیاست نیوز) کانگریس رکن پارلیمنٹ کومٹ ریڈی وینکٹ ریڈی نے وزیر آئی ٹی کے ٹی آر کو چیلنج کیا کہ زرعی شعبہ کو 24 گھنٹے برقی سربراہی ثابت کردی جائے تو وہ کانگریس سے مستعفی ہوکر تاحیات بی آر ایس کی خدمت کریں گے۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے وینکٹ ریڈی نے کہا کہ اگر 24 گھنٹے بلاوقفہ سربراہی ثابت کردی جائے تو وہ کے سی آر اور کے ٹی آر کی فلیکسی کو دودھ سے نہلائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ کے سی آر حکومت زرعی شعبہ کو وعدہ کے مطابق 24 گھنٹے برقی سربراہی میں ناکام ثابت ہوئی ہے۔ر