نیالکل میں ریتو ویدیکا بھون کا افتتاح ، رکن اسمبلی مانک راؤ کا خطاب
نیالکل : رکن اسمبلی ظہیرآباد کے مانک راو کے ہاتھوں نیالکل منڈل موضع ریجنتل حدنور میں45 لاکھ زرعی کسانوں کے لئے رعتیو ویدکا بھون کی جدید عمارت کا افتتاح عمل میں آیا تقریب سے رکن اسمبلی ظہیرآباد کے مانک راو نے مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ریاستی حکومت چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ ریاست تلنگانہ کے زرعی کسانوں کی فلاح وبہود کے لئے ہمہ جہتی اسکیمات کو متعارف کررہی ہے جس کے تحت ریاست کے ہر دیہی مواضعات میں کڑوڑں روپیوں کی لاگت سے رعیتو ویدکا بھون کا قیام عمل میں لایا جارہا ہے ۔ موسم بارش کے آغاز سے قبل کسانوں میں سبسیڈی پر تخم ریزی سالانہ حریف وہ ربیع ریاستی حکومت کی جانب سے سربراہی کی جارہی جس سے زرعی کاشتکاروں مستفید ہوں انہوں نے کہا کہ ریاستی حکومت کسانوں میں رعیتو بندھو اسیکم 5 لاکھ روپیوں ہیلت انشورنس قرضہ جات کی معافی 24 گھنٹے برقی سربراہی جیسی متعارف اسکیمات ملک کی دیگر ریاستوں میں نظیر نہیں ۔ تقریب سے سابق ایم ایل سی محمد فرید الدین نے بھی مخاطب کیا ۔ اس مواقع پر زیڈ پی ٹی سی شاردھا بھاسکر، سید محی الدین سینئر ٹی آریس قائد ، صدر ایم پی پی انجما ء ، غوث الدین نائِب ایم پی پی نیالکل ، محمد مرتضی ، بابی کرن ، محمد عمران کے علاوہ زرعی کسانوں ٹی آریس قائدین کی قابل لحاظ تعداد موجود تھی ۔