زرعی شعبہ کو 24 گھنٹے مفت برقی کی سربراہی کا دعویٰ کھوکھلا ثابت

   

اچانک کٹوتی سے کسانوں کو مشکلات، بی جے پی رکن اسمبلی رگھونندن راو کا الزام
حیدرآباد۔15 ۔ اپریل (سیاست نیوز) بی جے پی رکن اسمبلی رگھونندن راؤ نے زرعی شعبہ کیلئے برقی کٹوتی کے آغاز کا الزام عائد کرتے ہوئے حکومت کے دعوؤں کو مسترد کردیا ۔ میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے رگھونندن راؤ نے کہا کہ غیر معلنہ برقی کٹوتی سے کسانوںکو مشکلات کا سامنا ہے۔ کے سی آر حکومت زرعی شعبہ کو 24 گھنٹے مفت سربراہی کا دعویٰ کر رہی ہے لیکن گزشتہ تین دن سے 3 تا 5 گھنٹے برقی سربراہ کی جارہی ہے جس کے نتیجہ میں فصلوں کو بھاری نقصان کا اندیشہ ہے ۔ انہوں نے کہا کہ چیف منسٹر کے علاوہ ریاستی وزراء اس بارے میں کچھ بھی کہنے سے قاصر ہے۔ انہوں نے کہا کہ برقی کی صورتحال کو حکومت کو تازہ ترین موقف کی وضاحت کرنی چاہئے۔ سیاسی فائدہ کیلئے 24 گھنٹے سربراہی کا دعویٰ کھوکھلا ثابت ہوا ہے ۔ رگھونندن راؤ نے کہا کہ آنے والے دنوں میں زرعی شعبہ کیلئے مزید کٹوتی کا اندیشہ ہے ۔ انہوں نے دھان کی خریدی کے مسئلہ پر کسانوں کو الجھن میں مبتلا کرنے کا کے سی آر حکومت پر الزام عائد کیا اور کہا کہ مرکز کی جانب سے موقف کی وضاحت کے باوجود ٹی آر ایس قائدین کی الزام تراشی جاری ہے۔ انہوں نے سدی پیٹ ، سنگا ریڈی اور دیگر اضلاع میں برقی سربراہی سے متعلق تفصیلات جاری کرنے وزیر فینانس ہریش راؤ سے مطالبہ کیا۔ ر