زرعی عہدیداروں کے ساتھ جائزہ ا جلاس

   

ظہیرآباد /13 مئی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ایم ایل اے کیمپ آفس ظہیرآباد میں آج زرعی عہدیداروں کا ایک جائزہ اجلاس منعقد ہوا ۔ جس میں خریف کی فصل کیلئے درکار جیو اور کھاد کی فراہمی کے علاوہ رعیتو بندھو اور رعیتو بیمہ پر بھی غور و خوص کیا گیا ۔ اس موقع پر رکن اسمبلی ظہیرآباد کے مانک راؤ اور رکن کونسل محمد فریدالدین نے زرعی عہدیداروں کو ہدایت دی کہ وہ زرعی کسانوں کو کسی طرح کی مشکل میں نہ آنے دیں اور انہیں تخم ریزی کے بیجوں اور کھاد کی سربراہی کیلئے ٹھوس اقدامات کریں ۔ اس موقع پر چیرمین ڈی سی ایم ایس ایم شیو کمار ، ڈرائرکٹر سی سی بی کشن پوار کے بشمول زرعی عہدیدار اور ان کا عملہ بھی موجود تھا ۔