زرعی قانون کے خلاف 22 ڈسمبر کو احتجاجی دھرنا

   

Ferty9 Clinic


مسلمانوں کو کروڑہا روپیوں کی اراضیات تباہ : عبدالمجید
حیدرآباد : زرعی قانون کے خلاف جاری کسانوں کی جدوجہد کو اپنی بھرپور تائید کا اعلان کرتے ہوئے ویکرس کمیونٹی ڈیولپمنٹ سوسائٹی حیدرآباد نے مختلف مسائل پر دھرنا منظم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ 22 ڈسمبر کو اندراپارک پر منعقد ہونے والے اس دھرنا پروگرام کی تفصیلات بتاتے ہوئے صدر سوسائٹی عبدالمجید نے کہا کہ ریاست میں اردو زبان کے فروغ کے علاوہ اردو میڈیم اسکولس کو ترقی اور مخلوعہ جائیدادوں پر تقررات کا مطالبہ کیا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حیدرآباد اور ضلع رنگاریڈی میں مسلمانوں کی ذرخرید کروڑہا روپئے کی پٹہ اراضیات پر ناجائز قابضین اپنا حق جتا رہے ہیں اور غیرمجاز طور پر ریکارڈ میں درج ناموں کو برخاست کروانے کی سالوں سے کوشش جاری ہے باوجود اس کے ریونیو حکام مسلسل لاپرواہی کررہے ہیں۔ ان ناجائز قابضین کو حاصل سیاسی پشت پناہی کا خاتمہ کرتے ہوئے حکومت کو چاہئے کہ وہ مسلمانوں سے انصاف کے عملی اقدامات کریں۔ قسمت پور، گنڈی پیٹ، بڑنگ پیٹ، داؤد خاں گوڑہ، الوال اور ملکاجگری کے علاقوں میں مسلمانوں کو کروڑہا روپئے مالیتی جائیدادیں تباہ ہورہی ہیں۔ انہوں نے اس دھرنا پروگرام میں متاثرین اردو کے ہمدرد اور مسلم اقلیت کے مفاد میں سرگرم افراد سے شرکت کی اپیل کی ہے۔