زرعی قوانین :سپریم کورٹ احکام بی جے پی کی اخلاقی شکست

   

نئی دہلی : شرومنی اکالی دل کے صدر سکھبیر سنگھ بادل نے کہا کہ زرعی قوانین کو روبہ عمل لانے سے روک دینے سپریم کورٹ کے احکام ، مرکز کی بی جے پی زیرقیادت حکومت کی اخلاقی شکست ہے۔ سپریم کورٹ نے تین زرعی قوانین کے خلاف کسانوں کے احتجاج کو ختم کرانے میں مرکز کی ناکامی پر تنقید کی ہے اور کہا کہ کئی ہفتوں سے جاری بات چیت کے باوجود احتجاجی کسانوں کا مسئلہ حل نہیں کیا جاسکا۔