زرعی قوانین عوامی مفاد میں واپس لئے جائیں: پراچہ

   

نئی دہلی : کسانوں کے تینوں زرعی قوانین واپس لئے جانے کے مطالبہ کی حمایت کرتے ہوئے سپریم کورٹ کے سینئر وکیل اور مشن سیو کانسٹیٹیوشن کے کنوینرمحمود پراچہ نے آج دعوی کیا کہ تینوں زرعی قوانین کسانوں کے لئے بربادی کا پروانہ ہیں ۔ اس لئے حکومت عوامی مفاد میں تینوں زرعی قوانین جلد سے جلد واپس لے ۔انہوں نے کہا کہ کسانوں کے بھارت بند کی اپیل کو عوام کی زبردست حمایت حاصل ہوئی ہے ۔ ہم ہندوستان کے لوگ کسانوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔ ان کا یہ مطالبہ جائز ہے کہ زرعی قوانین کو فوراً رد کیا جائے ۔انہوں نے کہاکہ سال بھر سے کسان احتجاج کر رہے ہیں، مگر مرکز کی بی جے پی حکومت زرعی قوانین کو واپس لینے کیلئے بالکل تیار نہیں ہے۔