زرعی قوانین واپس لینے میں تاخیر ضرور کی , لیکن یہ خوش آئند قدم ہے: چرنجیت سنگھ چننی

   

چندی گڑھ: پنجاب کے وزیر اعلی چرنجیت سنگھ چننی نے زرعی قوانینکو منسوخ کرنے کے مرکزی حکومت کے فیصلے کو دیر سے اٹھایا گیا لیکن خوش آئند قدم قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے اگر اسے بہت پہلے کرلیا ہوتا تو بہت سے لوگوں کی زندگیاں بچائی جاسکتی تھیں۔کل یہاں جاری ایک بیان میں چننی نے کہا کہ کسانوں کو اعتماد میں لئے بغیر زرعی قوانین کو من مانی طریقے سے نافذ کیا گیا ہے۔ انہوں نے مرکزی حکومت پر الزام لگا تے ہوئے کہا کہ حکومت کو اب یہ تسلیم کرلینا چاہیے کہ یہ قانون لاکر اس نے بڑی غلطی کی۔