حیدرآباد 26 ڈسمبر ( این ایس ایس ) وزیر فینانس ٹی ہریش راؤ نے مرکزی وزیر زراعت نریندر سنگھ تومر کے اس بیان پر مرکز کو تنقید کا نشانہ بنایا کہ منسوخ شدہ تینوں زرعی قوانین دوبارہ متعارف کروائے جائیں گے ۔ ہریش راؤ نے کہا کہ مرکزی حکومت کو اس مسئلہ پر کسانوں سے معذرت خواہی کرنی چاہئے ۔ مرکزی حکومت ایک سال تک کسان احتجاج کی وجہ سے ان قوانین کو منسوخ کرنے پر مجبور ہوگئی تھی ۔ اب وزیر زراعت اس طرح کی بیان بازی کر رہے ہیں اور سوال یہ پیدا ہو رہا ہے کہ کسان وزیر اعظم کی بات پر یقین کریں یا پھر وزیر زراعت کی بات پر ۔ انہوں نے تومر سے مطالبہ کیا کہ وہ بیان سے دستبرداری اختیارکریںا ور معذرت خواہی کی جائے ۔