زرعی قوانین کا مسئلہ حل کرنے حکومت پر کیشو راؤ کا زور

   

حیدرآباد۔ ٹی آر ایس رکن پارلیمنٹ کیشو راؤ نے آج مرکزی حکومت پر زور دیا کہ وہ زرعی قوانین مسئلہ کے حل کیلئے ایک میکانزم تیار کرے۔ اپوزیشن پارٹیوں نے آج بھی پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں میں احتجاج کرتے ہوئے 3 زرعی قوانین کو واپس لینے کا مطالبہ کیا۔پارلیمنٹ میں کیشو راؤ نے کہا کہ اگر حکومت کہتی ہے کہ وہ اقل ترین امدادی قیمت پر راضی ہے تو وہ قانون کی کتاب میں یہ جملہ تحریر کرنے میں کیا قباحت ہے۔