جئے پور : راجستھان حکومت نے مرکز کے حالیہ نئے زرعی قانون کو مسترد کرنے کیلئے پنجاب کی طرح اسمبلی میں تین بلس متعارف کرائے ہیں۔ اس ماہ کے اوائل میں پنجاب اسمبلی میں کسان قوانین کے خلاف قرارداد منظور کی گئی تھی۔ چیف منسٹر راجستھان اشوک گہلوٹ نے کہا کہ ان کی حکومت بھی پنجاب کی طرح قدم اٹھاتے ہوئے اس قانون کو مسترد کردے گی۔
