نئی دہلی : قانون سازی جس کا مقصد کاشتکاروں کو نجات دلانا ہے اور ہندوستانی زرعی پیداوار کو درپیش غیر متوقع مصائب سے چھٹکارہ دلانے کیلئے بازار اُن کیلئے کھول دینا ہے ، برطانیہ میں احتجاجی مظاہرے کئے گئے ۔ امریکہ ، کینیڈا اور یوروپی ممالک میں اور ہندوستان میں بھی احتجاجی مظاہرے ہوئے ۔ یہ احتجاج تین زرعی قوانین کے خلاف تھے ۔ جن کی قیادت اپوزیشن پارٹیاں اور کاشتکاروں کی چند تنظیمیں کررہی تھیں ۔ تفصیلات کا بیان ان تین قوانین کیخلاف احتجاجی مظاہروں کے بارے میں حکومت کی جانب سے پیش کیا گیا ۔ حالانکہ حکومت کا مقصد ان زرعی قوانین سے زرعی پیداوار کی تجارت میں اضافہ کرنا اور کاشتکاروں کی آمدنی میں اضافہ کرنا بھی ہے ۔ کئی کاشتکار پہلے ہی اپنی زرعی پیداوار راست طور پر کمپنیوں اور چلر فروش اداروں کو فروخت کررہے ہیں اور حکومت کے زیر انتظام اداروں کے باہر فروخت پر نقصان اٹھارہے ہیں۔
