سماج وادی پارٹی کے صدر اور اترپردیش کے سابق وزیر اعلی اکھلیش یادو نے زرعی قوانین کی مخالفت کرنے والے کسانوں کی ‘آواز’ نہ سننے پر مرکزی حکومت کو طنز کیا ہے۔ اکھلیش نے جمعہ کے روز میڈیا بریفنگ میں کہا ، ‘حکومت نے یہ تینوں قوانین عالمی وبائی مرض میں کسی سے بھی بات کیے بغیر منظور کیے۔ جب وزیر اعظم نے راجیہ سبھا میں کہا کہ ایم ایس پی موجود ہے اور رہے گی ، تب وہ جھوٹ بولتے ہیں۔بی جے پی کے لوگ ہمیں وہ نمبر بتائں جس پر فون کرکے ایم ایس پی مل سکتا ہے۔