زرعی قوانین کے خلاف سچن پائلٹ نے بلائی کسان پنچایت،ہزاروں کی تعداد میں لوگ ہوئے جمع

,

   

کانگریس رہنما اور سابق ڈپٹی سی ایم سچن پائلٹ نے مرکزی زرعی قوانین کے خلاف دوسہ میں کسان پنچایت کا انعقاد کیا۔اس پنچایت میں بڑی تعداد میں لوگ جمع تھے۔ کسانوں کے سامنے سچن پائلٹ نے زرعی قوانین کی خامیوں کے بارے میں بتایا۔پائلٹ نے کہا کہ یہ لڑائی طویل ہے لیکن ہمیں لڑنا ہے۔سونیا گاندھی کی قیادت میں کانگریس پارٹی ساری زندگی اس زرعی قانون کے خلاف لڑے گی۔پائلٹ نے کہا کہ دوسہ سے شروعات ہو رہی ہے۔ بتایا جارہا ہیکہ کانگریس نے اب تک راجستھان میں زرعی قوانین کے خلاف احتجاج کے نام پر رسومات ادا کیں تھی لیکن سابق نائب وزیر اعلی نے کسان پنچایت میں موجود ہزاروں افراد کو بلایا اور یہ واضح کردیا کہ بی جے پی کے خلاف لڑائی میں پائلٹ راجستھان میں کانگریس کا چہرہ بننے جارہے ہیں۔