زرعی مارکٹ کمیٹی چیرمین سی بھیم ریڈی کو تہنیت کی پیشکشی

   

نرمل ۔29 اکٹوبر ۔ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) نونامزد زرعی مارکٹ کمیٹی کے چیرمین مسٹر سی بھیم ریڈی کو آج صوفی نگر میں رئیل اسٹیٹ کے تاجیرین نے اُن کے دفتر میں شال پوشی اور گلپوشی کرتے ہوئے تہنیت پیش کی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا ۔اس موقع پر رئیل اسٹیٹ کے تمام تاجرین جن کا تعلق کانگریس پارٹی سے ہے جن میں قابل ذکر محمد انیس احمد خان ، پرتاب ریڈی ، نریش ریلای ، ایم ڈی سید ، نرسا ریڈی ، گوپی سیٹھ ، بی لنگنا شامل ہیں ۔