زرعی مارکٹ کمیٹی کی حلف برداری تقریب

   

نارائن پیٹ کمیٹی میں ایک مسلم چہرہ محمد چاند بھی شامل ، بڑی تعداد میں کسانوں کی شرکت

نارائن پیٹ ۔ 11 اپریل ۔ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) نارائن پیٹ ضلع مستقر پر زرعی مارکیٹ کمیٹی کی نو تشکیل شدہ مارکیٹ کمیٹی کی حلف برداری تقریب منعقد ہوئی۔ اس تقریب کی صدارت مقامی رکن اسمبلی مسٹر ایس راجیندر ریڈی نے کی۔ مہمان خصوصی کی حیثیت سے رکن پارلیمنٹ محبوب نگر مسٹر سرینواس ریڈی ، ریاستی وزیر زراعت مسٹر نریجن ریڈی، رکن اسمبلی مکتھل مسٹر چٹم رام موہن ریڈی، ضلع پریشد چیرمین شریمتی وناجا، نارائن پیٹ چیرمین بلدیہ گندے انوسیا چندرکانت کے علاوہ دیگر قائدین نے شرکت کی۔ اس موقع پر مقررین نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے تلنگانہ ریاست کے فلاحی اسکیمات پر روشنی ڈالی۔ اور کسانوں کے عظیم اجتماع سے خطاب کیا۔ یہ تقریب مارکیٹ کمیٹی سنگارم کے احاطہ میں منعقد ہوئی۔ اس تقریب میں زرعی مارکیٹ کمیٹی کی نو تشکیل شدہ صدرنشین محترمہ موساٹی جیوتی بلیٹ راجو نے حلف لیا۔ جبکہ نائب صدرنشین زرعی مارکیٹ کمیٹی کی حیثیت سے مسٹر لکشمی کانت نے بھی حلف لیا۔ انکے ہمراہ دیگر مارکیٹ کمیٹی ڈائریکٹرس نے بھی حلف لیا۔ جبکہ ایک مسلم چہرہ زرعی مارکیٹ کمیٹی ڈائریکٹر جناب محمد چاند پاشاہ (ذی ٹیکس )نے بھی اس تقریب میں حلف لیا۔ اس تقریب میں ضلع سے وابستہ کسانوں کی بڑی تعداد اور بی آر ایس پارٹی قائدین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ تقریب کی کارروائی سدرشن ریڈی نے چلائی۔