زرعی ممنوع ادویات ضبط ، ایک شخص گرفتار

   

فرٹیلائیزر شاپ و مالک کے مکان پر دھاوا ، ٹاسک فورس پولیس کی کارروائی

نظام آباد : پولیس کمشنر مسٹر کارتیکیا کے احکامات پر ٹاسک فورس انسپکٹر شاکر علی نے اپنی ٹیم کے ہمراہ ڈچپلی منڈل کے موضع مولنگی میں ایک فرٹیلائزر کی دکان کے مالک سرینواس کے مکان پر دھاوا کرتے ہوئے 236 لیٹر زرعی ممنوع ادویات کی بوتلوں کو ضبط کیا ۔ شاکر علی نے بتایا کہ باوثوق ذرائع سے ملی اطلاع پر ٹاسک فورس پولیس نے ڈچپلی پولیس اسٹیشن کے حدود موضع مولنگی میں فرٹیلائزر کے شاپ کے مالک اے سرینواس کے مکان پر دھاوا کرتے ہوئے ممنوع دوا کے زرعی اغراض میں استعمال کی جاتی ہے اسے ضبط کرلیا اور سرینواس کو گرفتار کرلیا ۔ سرینواس کی فرٹیلائزر کی دکان دچپلی میں واقع ہے اور یہ مولنگی میں ممنوع دوا کو محفوظ کیا ہوا تھا ۔