زرعی پیداوار کے ایکسپورٹ پر مالی مدد میں 100 فیصد تک اضافہ

   

نئی دہلی : مرکزی حکومت نے زرعی پیداوار کے ایکسپورٹ پر دی جانے والی مدد کو 50 فیصد سے 100 فیصد تک بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے ۔ مرکزی وزارت صنعت و تجارت نے جمعہ کے روز یہاں بتایا کہ زرعی پیداوار کے ایکسپورٹ کے لیے دی جانے والی مالی مدد 50 فیصد سے 100 فیصد تک بڑھائی جا رہی ہے ۔ ترمیم شدہ منصوبے کے مطابق اس میں آپ مویشی پروری کی صنعت کے پیداوار وں کو بھی شامل کیا گیا ہے ۔ اس بابت جلد ہی نوٹیفکیشن جاری کر دی جائے گی۔ حکومت نے زرعی پیداوار کو غیر ملکی بازاروں میں بھیجنے کے لیے 2019 میں ‘ٹرانسپورٹنگ اینڈ مارکیٹنگ اسسٹینس’ منصوبہ کا اعلان کیا تھا۔ اسے وقت وقت پر بڑھایا جاتا رہا ہے ۔ موجودہ وقت میں یہ منصوبہ 31 مارچ 2022 تک نافذ رہے گا۔ وزارت نے کہا ہے کہ منصوبے میں تبدیلی کی گئی ہے ۔ منصوبے میں ایسے زرعی پیداوار بھی شامل ہوں گے جو بنیادی فہرست میں نہیں تھے ۔ سمندر کے راستے ایکسپورٹ ہونے والے پیداواروں پر مالی مدد میں 50 فیصد تک اور فضائی روٹ کے ذریعے ایکسپورٹ ہونے والے پروڈکٹ پر100 فیصد تک مالی مدد دی جائے گی۔ ہندوستانی زراعت اور مویشی پروری صنعت کے پروڈکٹ مغربی افریقہ، مشرقی افریقہ، یورپ، اوسینہ خطے ، خلیجی ملک، مغربی ایشیاء، شمالی امریکہ، جنوبی امریکہ،آسیان ممالک، روس، کامن ویلتھ کنٹریز اور چین کو بھیجے جاتے ہیں۔ وزارت کے مطابق ڈائریکٹوریٹ جنرل آف فارن ٹریڈ فروخت کرنے میں مدد ملے گی۔