زرعی کچرا جلانے اور فضائی آلودگی میں گہرا تعلق: کجریوال

   

نئی دہلی /17 نومبر ( سیاست ڈاٹ کام ) چیف منسٹر دہلی اروند کجریوال نے آج دعوی کیا کہ زرعی کچرا جلانے اور اور فضائی آلودگی میں اضافہ کے درمیان گہرا تعلق ہے ۔ انہوں نے کہا کہ شمالی ہند کے فضائی آلودگی میں اضافہ اس وقت شروع ہوتا ہے جبکہ زرعی کچرا جلانے کا آغاز کیا جائے اور فضائی معیار میں بہتری آتی ہے ۔ جبکہ زرعی کچرے کو نظرآتش کرنے کا سلسلہ روک دیا جاتا ہے ۔ وہ دہلی میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے ۔