مودی حکومت کے عوام دشمن اقدامات کی مذمت، نظام آباد میں بڑے پیمانے پر دھرنے
نظام آباد ۔ 23 ڈسمبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) مرکزی حکومت کی جانب سے تلنگانہ حکومت کی جانب سے کسانوں کے کھلے جات کی تعمیر پر این آر جی ایس ٹیم کے فنڈس کو استعمال اور ریاست گیر سطح پر دھان سکھانے کیلئے کھلے جات کی تعمیر کرنے پر سخت قدم اٹھاتے ہوئے اس اسکیم کو منسوخ کرنے پر آج تلنگانہ کے اضلاع میں دھرنا کی اپیل پر نظام آباد میں رکن اسمبلی آرمور جیون ریڈی کی قیادت میں بڑے پیمانے پر دھرنا کا انعقاد عمل میں لایا گیا اس دھرنا میں رکن اسمبلی نظام آباد اربن گنیش گپتا ضلع پریشد چیرمین وٹھل رائو ، ایم ایل سی وی جی گوڑ، سابق ریڈ کو چیرمین ایس اے علیم، مئیر نیتو کرن ، مہیلا کمیشن کی چیرپرسن آکولہ للیتا، ٹی آرایس اسٹیٹ سکریٹری طارق انصاری و دیگر نے شرکت کی ۔ اس موقع پر ضلع ٹی آرایس صدر و رکن اسمبلی آرمور جیون ریڈی نے اپنی تقریر میں کہا کہ مودی کارپوریٹ اداروں کو فائدہ پہنچانے کیلئے کام کررہے ہیں ۔ کسانوں کے کھلے جات کی تعمیر کی مخالفت کرنے والے بی جے پی قائدین کو دیہاتوں میں آنے نہ دیں ۔ طمانیت روزگار اسکیم کو زراعت سے جوڑنے کا 2014 ء میں انتخابی منشور میں شامل کیا تھا اور 2022 ء میں کسانوں کی آمدنی میں اضافہ کرنے کا بھی اعلان کرتے ہوئے آج کسانوں کے ساتھ نا انصافی کی جارہی ہے ۔ جیون ریڈی نے کہا کہ بی جے پی جھوٹی پارٹی ہے اور اس کے قائدین جھوٹے ہے کسانوں کے ساتھ کئے گئے وعدوں کو عمل کرنے میں ناکام ثابت ہوئے ہیںمسٹر جیون ریڈی نے کہا کہ سوامی ناتھم کمیشن کے سفارشات پر عمل کرنے کا 2013 ء میں گاندھی نگر میں منعقدہ اجلاس میں فیصلہ کرتے ہوئے اقل ترین قیمتوں کی ادائیگی کا اعلان کرتے ہوئے انحراف کرلیا ۔ مسٹر جیون ریڈی نے کہا کہ تلنگانہ حکومت کی جانب سے کسانوں کیلئے بڑے پیمانے پر امدادی کام کرتے ہوئے 24 گھنٹے مفت برقی سربراہی اور رعیتو بندھو ، رعیتو بیمہ کے علاوہ دھان کی خریدی کو انجام دے رہی ہے لیکن مودی حکومت زراعت کو انتہائی مشکل بنانے کیلئے میٹر لگانے کا بھی اعلان کئے جارہے ہیں جبکہ آندھرا پردیش ، ٹاملناڈو ، کرناٹک ، اڑیسہ ریاستوں میں کھلوں کی تعمیر ، طمانیت روزگار اسکیم کے تحت کی جارہی ہے ۔ لیکن تلنگانہ میں سوتیلا سلوک کیا جارہا ہے ۔ چیف منسٹر چندر شیکھر رائو کسانوں کے مسیحا ہے اور ان کا ہر فیصلہ کسانوں کیلئے قبول ہے ۔ اس موقع پر رکن اسمبلی نظام آباد اربن بیگالہ گنیش گپتا نے مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ کسانوں کیخلاف کوئی بھی حرکت کو ریاستی حکو مت برداشت نہیں کرے گی اور مرکزی حکومت کیخلاف ملک گیر سطح پر کسانوں میں شعور بیداری کیلئے چیف منسٹر چندر شیکھر رائو منصوبہ بند ہے اس موقع پر حج کمیٹی کے رکن نوید اقبال ، نوڈا کے چیرمین پربھاکرریڈی ، ریڈ کو کے سابق چیرمین ایس اے علیم و دیگر نے بھی مخاطب کیا ۔