زرعی یونیورسٹی کا ہارٹیکلچرل یونیورسٹی سے معاہدہ

   

جے پور : راجستھان میں شری کرن نریندر زرعی یونیورسٹی جوبنیر اور ڈاکٹر وائی ایس آر باگوانی ہارٹیکلچر یونیورسٹی گوداوری، آندھرا پردیش نے جے پور میں دونوں زرعی یونیورسٹیوں کے درمیان باہمی طور پر فائدہ مند شعبوں میں سائنسی اور علمی تعامل کو فروغ دینے کے لیے مفاہمت نامے پر دستخط کیے ہیں۔اس تقریب میں وائس چانسلر ڈاکٹر بلراج سنگھ اور وائی ایس آر ہارٹیکلچر یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر ٹی جانکی رام موجود تھے ۔ ایم او یو پر راجستھان ایگریکلچرل ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کے ڈائریکٹر ڈاکٹر اے ایس بلودا اور یونیورسٹی آف ہارٹیکلچر کے رجسٹرار بی سری نواسولو نے دستخط کئے ۔ڈاکٹر بلراج سنگھ نے کہا کہ دونوں یونیورسٹیوں کی سفارشات کو مقبول بنانے کے مقصد سے وہ دونوں ریاستوں میں مختلف مقامات پر مشترکہ طور پر فصلوں کی اقسام اور باہمی دلچسپی کی دیگر ٹیکنالوجی کا جائزہ لیں گے ۔ فصلوں کی ترقی کیلئے دونوں ریاستوں کی منافع بخش فصلوں بالخصوص مرچ، دھنیا، باجرہ، سبزیاں اور شہد سے ویلیو ایڈڈ مصنوعات تیار کرنے پر مل کر کام کیا جائے گا۔