زرمبادلہ کے ذخائر میں مسلسل چوتھے ہفتے اضافہ

   

Ferty9 Clinic

ممبئی :ملک کا زرمبادلہ کا ذخائر 23 اکتوبر کو ختم ہونے والے ہفتے میں پہلی بار 560 ارب ڈالر کو عبور کرگیا۔ یہ مسلسل چوتھا ہفتہ ہے جب زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ درج کیا گیا ہے ۔ریزرو بینک کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ، 23 اکتوبر کو ختم ہونے والے ہفتے میں 5.41 ارب ڈالر اضافے سے 560.53 ارب ڈالر رہا۔ اس سے قبل ، 16 اکتوبر کو ختم ہونے والے ہفتے میں ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں 3.61 ارب ڈالر 555.12 ارب ڈالر کا اضافہ ہوا۔