ممبئی، 27 جون (یواین آئی) غیر ملکی کرنسی کے اثاثوں، سونا، خصوصی ڈرائنگ رائٹس اور بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے پاس ریزرو فنڈ میں بھاری گراوٹ کی وجہ سے 20 جون کو ختم ہونے والے ہفتے میں ملک کے غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 1.02 ارب ڈالر کم ہوکر 697.19 ارب ڈالر رہ گئے۔ گزشتہ ہفتے ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 2.3 ارب ڈالر اضافے کے ساتھ 698.9 ارب ڈالر پر رہاتھا۔جمعہ کو ریزرو بینک نے بتایا کہ 20جون تک یہ اثاثے 35.7 کروڑ ڈالر کی گراوٹ کے ساتھ 589.1 ارب ڈالر رہ گئے۔
اسی طرح اس عرصے کے دوران سونے کے ذخائر میں 57.3 کروڑ ڈالر کی کمی ہوئی اور یہ کم ہو کر 85.7 ارب ڈالر پر آ گئے ۔
زیر جائزہ ہفتے کے دوران ایس ڈی آر8.5 کروڑ ڈالر کم ہوکر 18.7 ارب ڈالر رہ گیا۔ اسی طرح اس دوران آئی ایم ایف کے پاس ریزرو فنڈ میں 1 ملین ڈالر کی کمی ہوئی اور یہ گزشتہ ہفتے کے مقابلے کم ہوکر 4.5 ارب ڈالر رہ گیا۔