ممبئی : ملک کے غیرملکی زرمبادلہ کے ذخائر 29 اپریل کو اختتام پزیر ہفتے میں مسلسل ساتویں ہفتے گراوٹ کے ساتھ 2.7 ارب ڈالر کم ہوکر 597.73 ارب ڈالر رہ گئے ۔ اس سے قبل 22 اپریل کواختتام پزیر ہفتے میں غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر مسلسل چھٹے ہفتے 3.27 ارب ڈالر کم ہو کر 600.4 ارب ڈالر رہ گئے ۔ اسی طرح 15 اپریل کو اختتام پزیر ہفتے میں 311 ارب ڈالر کی کمی سے 603.7 ارب ڈالر، 08 اپریل کو اختتام پزیر ہفتے میں 2.47 ارب ڈالر کم ہو کر 604 ارب ڈالر، یکم اپریل کواختتام پزیرہفتے میں 11.17 ارب ڈالرکم ہو کر 606.48 ارب ڈالر اور 25 مارچ کو اختتام پزیر ہفتے میں 2.03 ارب ڈالرکم ہو کر 617.65 ارب ڈالر رہ گئے ۔