ممبئی : ملک کے زرمبادلہ کے ذخائر 30 جولائی کو ختم ہونے والے ہفتے میں 9.42 بلین ڈالر بڑھ کر 620.57 بلین ڈالر کی تاریخی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے جو گزشتہ ہفتے 611.17 بلین ڈالر تھے ۔ریزرو بینک کی طرف سے جاری کردہ ہفتہ وار اعداد و شمار کے مطابق 30 جولائی کو پہلی مرتبہ ملک کے زرمبادلہ کے ذخائر 620.57 بلین ڈالر تک پہنچنے میں کامیاب ہوئے ہیں۔ اس سے قبل 16 جولائی کو ختم ہونے والے ہفتے میں زرمبادلہ کے ذخائر 835 ملین ڈالر بڑھ کر 612.73 بلین ڈالر کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئے تھے ۔ اس سے قبل 09 جولائی کو ختم ہونے والے ہفتے میں یہ 1.88 بلین ڈالر کے اضافے کے ساتھ 611.90 بلین ڈالر تھا۔غیر ملکی کرنسی کے ذخائر کا سب سے بڑا حصہ فاریکس اثاثے 30 جولائی کو ختم ہونے والے ہفتے میں 8.59 بلین ڈالر بڑھ کر 576.22 بلین ڈالر ہو گئے ۔ اس دوران سونے کے ذخائر 7600 ملین ڈالر بڑھ کر 37.64 بلین ڈالر ہو گئے ۔بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے ذخائر زیر جائزہ ہفتے میں 65 ملین ڈالر بڑھ کر 5.15 بلین ڈالر ہو گئے ۔ خصوصی ڈرائنگ حقوق 6 ملین ڈالر بڑھ کر 1.55 بلین ڈالر ہو گئے ۔