ممبئی : ملک کے زرمبادلہ کے ذخائر مسلسل تیسرے ہفتے 997 ملین ڈالر کی کمی سے 24 ستمبر کو ختم ہونے والے ہفتے میں 638.64 ملین ڈالر رہ گئے ،جبکہ پچھلے ہفتے 1.47 ارب ڈالر سے گھٹ کر 639.6 ارب ڈالر رہ گئے تھے ۔ریزرو بینک کی جانب سے جاری کردہ ہفتہ وار اعداد و شمار کے مطابق غیر ملکی کرنسی کے ذخائر کا سب سے بڑا جزوغیر ملکی کرنسی کے اثاثے 24 ستمبر کو ختم ہونے والے ہفتے میں 1.25 بلین ڈالر سے گھٹ کر 576.73 ارب ڈالر رہ گئے ۔