زرین خان، سلمان خان سے شادی کرنا چاہتی ہیں

   

Ferty9 Clinic

سلمان خان بالی ووڈ کے موسٹ الجیبل ایکٹرز میں سے ایک ہے ان کی کسی بھی میڈیا انٹرکشن ہو یا کوئی انٹرویو بھائی جان سے ان کی شادی کو لے کر ہمیشہ ہی سوال پوچھا جاتا ہے۔ وہیں حال میں بالی ووڈ ایکٹریس زرین خان نے ایک انٹرویو کے دوران سلمان کی شادی کا ذکر کیا۔ ایک رپورٹ کے مطابق جب زرین خان سے پوچھا گیا کہ وہ اپنے بارے میں کونسی افواہ پھیلانا چاہتی ہیں۔ تو زرین نے کہا کہ وہ یہ افواہ پھیلانا چاہتی ہیں کہ سلمان خان ان سے شادی کرنا چاہتے ہیں۔ وہیں جب زرین خان سے سوال کیا گیا کہ وہ کس سے شادی کرنا چاہیں گی تو زرین نے بتایا کہ وہ سلمان خان کے ساتھ شادی کرنا چاہتی ہیں۔ بتادیں کہ سلمان کی فلم ویر سے ہی زرین خان نے اپنے بالی ووڈ کیریئر کی شروعات کی تھی زرین خان ابھی بھی اپنے کیریئر کے جدوجہد سے گذر رہی ہیں۔