ممبئی۔ بالی ووڈ اداکارہ زرین خان نے ویب سیریز پنچایت3 کی تعریف کی ہے اور اپنی حقیقی صلاحیتوں کو سامنے لانے والی کہانیوں اور کرداروں میں کام کرنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔ شو کی تعریف کرتے ہوئے زرین نے کہا پنچایت جیسا شو عام تھرلر اور ایکشن سے مختلف ہے جو او ٹی ٹی پر حاوی ہے۔ ہمیں ان شوزکی مزید ضرورت ہے۔ اس طرح کے غیر روایتی کرداروں کو تلاش کرنے کی امید کرتے ہوئے اداکارہ نے کہا مجھے امید ہے کہ میں ایسی دنیا کا حصہ بنوں گی۔ خام اور غیر روایتی کرداروں کو تلاش کرنا جو میری حقیقی صلاحیت کو سامنے لائے وہ ایسی چیز ہے جس میں میں واقعی خود کو دیکھنا چاہوں گی۔ ہندی، پنجابی، تیلگو اور تامل فلموں میں کام کرنے والی 37 سالہ اداکارہ نے 2010 میں سلمان خان کے ساتھ فلم ویر میں ایک شہزادی کا کردار ادا کرتے ہوئے بالی ووڈ میں قدم رکھا تھا۔ ویر کے بعد زرین نے 2011 میں سلمان خان کی اداکاری والی فلم ریڈی کے مقبول گانے کریکٹر ڈھیلا میں توجہ حاصل کی۔ پھر اس نے ہاؤس فل 2 جیسی فلموں میں کام کیا اور ‘نان راجواگا پوگیرین’ میں ‘مالگو’ گانے کے ساتھ تامل سنیما میں قدم رکھا۔2014 میں اس نے پنجابی فلم جٹ جیمز بانڈ میں کام کیا اور2015 کی تھرلر ہیٹ سٹوری 3 کے ساتھ ہندی سنیما میں واپسی کی۔ زرین کو آخری بار ہریش ویاس کی ہدایت کاری میں ہم بھی اکیلے تم بھی اکیلے میں اسکرین پر دیکھا گیا تھا۔