زر مبادلہ کے ذخائر 590 ارب ڈالر سے متجاوز

   

ممبئی۔ ملک کے زر مبادلہ کے ذخائر مسلسل چھٹے ہفتے بڑھتے ہوئے 590 ارب ڈالر سے تجاوز کر گئے ۔ ریزرو بینک آف انڈیا (آر بی آئی) کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق 14 مئی کو ختم ہفتے میں غیر ملکی کرنسی کا ملکی ذخیرہ 56.3 کروڑ ڈالر بڑھ کر 590.03 ارب ڈالر تک پہنچ گیا جو 15 ہفتے کی اعلیٰ سطح ہے ۔ قبل ازیں سات مئی کو ختم ہفتے میں یہ 1.44 ارب ڈالر بڑھ کر 589.47 ارب ڈالر تھا۔